مریم اورنگزیب

ملک میں آگ لگانے والے ملک کے محسن نہیں ہوسکتے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں آگ لگانے والے ملک کے محسن نہیں ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جلاو، گھیراو اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری املاک کو حملہ کرنے والے ملک کے دوست نہں ہوسکتے، فارن فنڈڈ فتنے کی ذہنیت نے ملک کو تقسیم کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے کی انتشار اور تقسیم کی سیاست ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ابھی تک پنجاب حکومت نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی، فارن فنڈڈ فتنہ اپنا میڈیکو لیگل کے قانونی ضابطوں کو پورا نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ الیکشن نہیں خانہ جنگی چاہتا ہے اور اس کا مظاہرہ ہر روز چاہتا ہے۔ ملک میں سب امن و امان ہے، فارن فنڈڈ فتنہ پاکستان کا نام فیٹف سے نکلنے کے خلاف جنگ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے