رانا ثناء اللہ

پاکستان آرمی کا ہی طرہ امتیاز ہے کہ فرنٹ سے لیڈ کرتی ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کا ہی طرہ امتیاز ہےکہ فرنٹ سے لیڈ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، قوم فخر کرتی ہے کہ یہ پاکستان آرمی کا ہی طرہ امتیاز ہےکہ فرنٹ سے لیڈ کرتی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے فوجی جوانوں اور ایک سینئر افسر نے کل دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پاکستان کی افواج دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کا اپنا اپنا ڈومین ہے، ان کی اپنی اپنی آئینی ذمہ داری ہے، تمام اداروں کا ڈومین پارلیمنٹ کی مرہون منت ہے۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک گھنٹہ 25 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے