عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری کا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نےعثمان بزدار کو ناکام وزیر اعلیٰ قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔  ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صرف پولیس افسران تبدیل کرنے سے نظام بہتر نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، پولیس ریفارمز اور نظام کو تبدیل کرنے کے صرف جھوٹے نعرے لگائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں عثمان بزدار سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پنجاب میں 6 ماہ کے دوران 6 ہزار 754 خواتین اغوا، 1 ہزار 890 خواتین کو زیادتی ، 3 ہزار 721 خواتین کو تشدد اور 752 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین سے زیادتی، اغوا اور تشدد کے واقعات سب سے زیادہ لاہور میں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے