زمین

21 مارچ بروز اتوار زمین کے قریب سے رواں برس کا سب سے بڑا سیارچہ گزرے گا

سان فرانسسکو (پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس کا سب سے بڑا سیارچہ 21 مارچ بروز اتوار زمین کے قریب سے گزرے گا،  ناسا کے مطابق 915 میٹر قطر والا یہ  سیارچہ ’ایف او 32 2001‘ زمین سے 20 لاکھ کلو میٹر کی دوری سے گزرے گا۔ اس حوالے سے خلائی اجزا کے مطالعے کے ادارے کے ڈائریکٹر پاؤل چوڈاز کا کہنا ہے کہ  گو زمین اور سیارچے کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوگا تاہم اسے خطرناک قرار دیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کا کہنا ہے کہ 21 مارچ بروز اتوار کے روز 915 میٹر قطر والا سیارچہ ’ایف او 32 2001‘ زمین سے 20 لاکھ کلو میٹر کی دوری سے گزرے گا۔ دوسری جانب ناسا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ 1 لاکھ 24 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرے گا جو رفتار زمین کے نزدیک سے گزرنے والے سیارچوں کی عمومی رفتار سے زیادہ ہے۔ اس سیارچے کو 20 سال قبل دریافت کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ناسا کے اعلیٰ عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سیارچے کو 20 کی جسامت کے برابر یا اس سے بڑے 95 فیصد سیارچوں کی فہرست تیار کی جا چکی ہے اور اگلی صدی تک ان میں سے کسی کا بھی زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  دوسری جانب زمین کے نزدیک سے گزرنے والی خلائی اجزا کے مطالعے کے ادارے کے ڈائریکٹر پاؤل چوڈاز کا کہنا ہے کہ جب یہ گزر رہا ہو گا تو آسمان پر موجود تمام اجزا سے زیادہ روشن نظر آئے گا۔ ناسا کے لانس بینر نے بتایا کہ اس قدر قریب سے گزرنے سے سیارچے کی سطح سے سورج کی کرنوں کے عکس سے ہمیں اس سیارچے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع ملے گا کیوں کہ فی الوقت ہمارے پاس اس کے بارے میں معلومات بہت کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے