آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کی قوم کو رمضان کی مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں ایک مثالی مسلمان بننے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے، مسلمان اس مہینے میں احکاماتِ الہی پر عمل کرکے عبادات میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ اللہ تعالی نے مسلمانوں پر روزے اس لیے فرض کیے تاکہ وہ پرہیز گار بن سکیں، روزہ اللہ تعالی کے حکم پر بھوک اور پیاس برداشت کرنے کے ساتھ تمام منکرات سے بچنے کا نام بھی ہے، رشوت، سود خوری، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ جیسے گناہوں سے بچ کر ہی تقوی کا حصول ممکن ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ رمضان المبارک امت کے درمیان ہمدردی، ایثار، اخوت اور تعاون کا پیغام لے کر آتا ہے، معاشرے کے غرباء، مساکین، یتیموں، نادار اور کمزور طبقات کا احساس کرتے ہوئے ان کی مدد کریں، مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر زکوٰة، صدقات اور خیرات ادا کریں، غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مالی مدد کریں اور اس سلسلے کو سارا سال جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ عالم اور مسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کی بھی مدد کریں اور غزہ میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے