وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کا ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس، متعلقہ وزارتوں سے رپورٹ طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لے لیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قیمتوں میں اضافے  پر متعلقہ وزارتوں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نے نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  شہباز شریف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ خیال رہے کہ انہوں نے فوڈ سیکیورٹی، صنعت کی وزارتوں اور متعلقہ محکمے کو احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں سستے آٹے کی سپلائی مزید بہتر بنانے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سبسڈی کی پائی پائی عام آدمی تک پہنچنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے