ناسا روور

پہلی بار ایک مسلم ملک کا مشن چاند پر اترنے کے لیے تیار

(پاک صحافت) اب تک کوئی مسلم ملک چاند کی سطح پر خلائی مشن بھیج نہیں سکا۔ مگر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) چاند کی سطح تک پہنچنے والا پہلا مسلم ملک بننے کے قریب ہے۔یو اے ای کا راشد نامی روور (Rover) جاپانی کمپنی آئی اسپیس کے Hakuto-R لینڈر کے ساتھ 25 اپریل کی شب چاند کی سطح پر اترے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب ایک نجی کمپنی کا لینڈر چاند کی سطح پر اترے گا۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو یہ لینڈر رات ساڑھے 9 بجے کے قریب چاند پر اتر جائے گا۔ البتہ حالات لینڈنگ کے لیے موزوں نہ ہوئے تو آئی اسپیس نے 26 اپریل، یکم یا 3 مئی کی متبادل تاریخوں پر بھی مشن کو اتارنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای کے اس مشن کو ایک جاپانی کمپنی آئی اسپیس کے لینڈر کے ساتھ دسمبر 2022 میں امریکی کمپنی اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا۔ یو اے ای اس سے قبل مریخ پر مشن کو کامیابی سے بھیج چکا ہے مگر اب وہ چاند کی سطح پر روور کو اتارنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے