سینیئر اداکار مختلف اعضاء خراب ہونے کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل

(پاک صحافت) مختلف جسمانی اعضاء میں خرابی کے باعث سینیئر بھارتی اداکار سراٹھ بابو  تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سراٹھ بابو، جن کا اصل نام ستیم بابو ہے  نے اپنے اداکاری کیریئر کا آغاز 1973 میں ایک تیلگو فلم سے کیا،  وہ بنیادی طور پر تیلگو اور تامل فلموں میں اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سراٹھ بابو نے چند ملیالم اور ہندی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سراٹھ بابو حیدرآباد کے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر  ہیں۔اداکار کی حالت کچھ عرصے سے ٹھیک نہیں انہیں 20 اپریل کو بنگلورو سے حیدرآباد لایا گیا تھا اور اے آئی جی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سینیئر اداکار اسیپسس نامی بیماری کا شکار ہیں، جس سے گردے، پھیپھڑوں، جگر اور دیگر اعضاء متاثر ہوتے ہیں۔ وہ حالیہ ہفتوں میں دوسری بار اسپتال میں داخل ہوئے ۔ اس سے قبل انہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے