آصف زرداری

بہت جلد لاہور میں ڈیرہ لگاؤں گا، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کےشریک  چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرہ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بہت جلد لاہور میں ڈیرہ لگاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ بہت جلد لاہور میں ڈیرہ لگاؤں گا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2018ء کے مقابلے میں آج پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی لاہور میں جلسے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، آصف زرداری نے جلسے کی تیاریوں کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا ہے۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی شہید بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ پر 21 جون کو لاہور میں جلسہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے