عوامی تحریک

پاکستان کی بڑی مذہبی سیاسی جماعت کیجانب ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کی بڑی مذہبی سیاسی جماعت نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا مقصد پارٹی قائدین و کارکنوں کے خلاف موجود مقدمات کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون پر انصاف نہ ملنے پر سترہ جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عوامی تحریک کی کور کمیٹی میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 17 جون کو ملک بھر کی تنظیمات اور کارکنان ضلعی سطح پر پرامن احتجاج کریں گے۔

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں بھی انصاف کیلئے کوئی پیشرفت نہ ہوئی۔ منہاج القرآن کے قائد اور کارکنان کے خلاف درج جھوٹے مقدمات جوں کے توں موجود ہیں۔ جھوٹے مقدمات کے خاتمے کے لئے حکومتی شخصیات نے درجنوں بار وعدہ کیا مگر عملدرآمد نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے