ٹیلی گرام

ٹیلیگرام صارفین کے لئے گروپ کالنگ کی سہولت دستیاب

(پاک صحافت) ٹیلیگرام صارفین کا صارفین کو طویل انتظار اب ختم ہوگیا ہےکیوں کہ اب آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ ایپس میں گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر دستیاب ہے۔ اب وہ گروپ چیٹ میں وائس چیٹس کو ویڈیو کانفرنس کالز میں تبدیل کرسکیں گے۔ اسی طرح کسی کی ویڈیو فیڈ کو اپنی اسکرین پر پن بھی کرسکیں گے تاک وہ کال کے دوران نئے لوگوں کے شامل ہونے پر بھی فرنٹ اور سینٹر پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو کالز فی الحال محدود وگی رکھی گئی ہے، جس کے باعث صرف 30 افراد کو ہی گروپ میں ملایا جا سکتا ہے، تاہم اس تعداد کو جلد بڑھایا جائے گا اور وائس چیٹ سپورٹ کو لائیو ایونٹس اور دیگر نئے فیچرز سے توسیع دی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق فون کے ساتھ ٹیبلیٹس اور کمپیوٹر پھی ویڈیو کالز کا حصہ بننا ممکن ہوگا اور بڑی ڈیوائسز میں ایڈیشنل اسکرین کا فائدہ بھی حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹیلیگرام میں گروپ ویڈیو کالز کا فیچر دیگر کے مقابلے مین کافی تاخیر سے متعارف کرایا گیا ہے۔ اپریل 2020 میں ٹیلیگرام نے کہا تھا کہ اس سال کسی وقت گروپ ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔ پھر رواں سال اپریل میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ یہ فیچر مئی میں دستیاب ہوگا مگر پھر ایسا نہیں ہوسکا۔ مگر اب جاکر اس فیچر کو آخرکار متعارف کرادیا گیا ہے اور یقیناً ٹیلیگرام صارفین اس اضافے پر خوش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے