خورشید شاہ

ججز نے استعفے دینا شروع کردیے تو الیکشن پر اثر ہوگا۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ججز نے استعفے دینا شروع کردیے تو الیکشن پر اثر ہوگا، چند اور استعفے سامنے آسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے کی توقع نہیں تھی، الیکشن کمیشن کے ایک سیکرٹری بھی استعفی دے چکے ہیں، وجوہات جلد سامنے آجائیں گی۔ 79 میں بھی اچانک الیکشن ملتوی ہوئے تھے، 3 ماہ کا اعلان کرکے 10 سال بعد الیکشن ہوئے تھے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اب ملک ایسی صورتحال برداشت نہیں کرسکتا، یقین ہے انتخابات وقت پر ہوں گے اور ہونا چاہئیں، انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت حاصل کرے گی، پیپلزپارٹی پنجاب سے 30 سے 35 سیٹیں نکال لے گی۔ ن لیگ کی ساری توجہ پنجاب پر ہے، میاں صاحب باہر نکلنے کے لیے سیکیورٹی پروٹوکول چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو سیکیورٹی دی تو سب کو دینا پڑے گی، انتخابات کے بعد بیروزگاری اور مہنگائی کے مسائل حل ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کےعلاوہ کوئی جماعت ابھی تک باہر نہیں آئی، پیپلزپارٹی اعتماد کے ساتھ کھل کر انتخابی مہم چلارہی ہے، ہماری لیڈر انتخابی مہم کے دوران شہید ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے