سندھ حکومت

شہر قائد کی صفائی کیلئے چین اور اسپین کی کمپنیوں سے معاہدہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے شہر قائد سے کچرے کو صاف کرنے اور کراچی کی صفائی کے لئے اسپین اور چینی کمپنیوں سے معاہدہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اسپین اور چین کی کمپنیوں کے درمیان ضلع وسطی اور کورنگی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی تقریب ہوئی۔ چینی کمپنی کورنگی اور اسپین کی کمپنی ضلع وسطی میں کام کریں گی۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق چینی کمپنی صفائی ستھرائی کا پلانٹ اور 40 میگا واٹ کا کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا پاور پلانٹ بھی لگائے گی۔ دونوں کمپنیاں اگست کے دوسرے ہفتے سے صفائی کا کام شروع کریں گی۔ اس معاہدے کے بعد پورے کراچی کی صفائی کا کام آؤٹ سورس ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے