احسن اقبال

عمران خان سیلاب متاثرین کیلئے جمع کردہ رقم سیاسی جلسوں پر خرچ کررہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو رقم سیلاب متاثرین کے لئے جمع کی تھی وہ سیاسی جلسوں میں خرچ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو کامیابی اس لیے ملی کہ یہ یکطرفہ الیکشن میں تھا کیونکہ ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر تھی۔ عمران خان اتنا سنگدل ہے اس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے اپنے جلوس جاری رکھے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے پی ٹی آئی کے سیاسی جلسوں پر لگی رقم وہی ہو جو سیلاب کے لیے ٹیلی تھون میں جمع کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیلاب زدگان پر یہ پیسے لگاتے تو شاید دو سے چار اضلاع بحال ہو جاتے، عطیات دینے میں لوگوں کی گرمجوشی ختم ہوگئی ہے، سیلاب متاثرین کو سردی سے بچانے کیلئے لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے