حملہ

کینیڈا میں اسلامو فوبیاکے واقعات میں اضافہ، پاکستانی شخص کو زخمی کر داڑھی بھی کاٹ دی

ٹورنٹو {پاک صحافت} کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات بڑھ گئے یا یوں کہا جائے کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیاکے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ دو سفید فام افراد نے پاکستانی شخص کو چاقو کے وار کرکے زخمی کر دیا۔ متاثرہ شخص محمد کاشف کی داڑھی بھی کاٹ دی گئی۔

کینیڈا کے علاقے سسکاٹون میں دو سفید فام افراد نے پاکستانی پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے محمد کاشف شدید زخمی ہوگیا، بازو پر گہرے زخم آئے، 14 ٹانکے لگے، متاثرہ شخص کی داڑھی بھی کاٹ دی گئی۔

کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں گزشتہ روز بھی دو مسلم خواتین پر حملہ کیا گیا تھا۔ چاقو بردار شخص نے خواتین کو دھکے دیئے، ان پر نسلی جملے کسے، پھر حجاب کھینچ کر نیچے گرا دیئے، حملے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

ایک اور واقعے میں دارالحکومت ٹورنٹو میں ایک مرد اور خاتون نے زبردستی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور دھمکیاں بھی دیں، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

کینیڈا کے شہر لندن میں رواں ماہ پیش آنیوالے دہشتگرد ی کے واقعے میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جہاز

لبنانی اخبار: امریکہ یمن پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے

پاک صحافت لبنانی روزنامہ الاخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی فوج یمن کی سرزمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے