ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی کی ایک اور ایپ تیزی سے مقبول ہونے لگی

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی کی ایک اور ایپ تیزی سے مقبول ہونے لگی ہے۔ یمن 8 (Lemon8) نامی یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم گزشتہ چند دنوں میں امریکا میں بہت زیادہ مقبول ہوا ہے اور وہاں ایپ اسٹور کی 10 مقبول ترین ایپس میں شامل ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیمن 8 کافی حد تک انسٹاگرام جیسا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے اور اس کی اچانک مقبولیت ڈرامائی ہے کیونکہ مارچ کے شروع میں اس کا نام بھی بہت کم افراد کو معلوم تھا۔یہ ایپ دنیا بھر میں مارچ 2020 میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب اچانک مقبول ہوئی ہے، جو امریکا میں یوٹیوب، واٹس ایپ، جی میل اور فیس بک جیسی ایپس کی طرح انسٹال کی جا رہی ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے مارچ 2020 میں متعارف کرائی گئی تھی اور اس کے بعد سے دنیا بھر میں ایک کروڑ 60 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ جاپان میں سب سے زیادہ افراد اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں اور اس کی اچانک مقبولیت کا راز ممکنہ طور پر ٹک ٹاک میں چھپا ہے۔ حالیہ دنوں میں ٹک ٹاک میں ایسی ویڈیوز کو زیادہ پوسٹ کیا جا رہا ہے جن میں لیمن 8 کا ذکر مثبت انداز سے کیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر ان ویڈیوز  سے متاثر ہوکر لوگ اسے ڈاؤن لوڈ کر لیتے ہیں۔ یہ ایپ انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ کافی حد تک Pinterest سے بھی متاثر نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے