رانا ثناء اللہ

سیالکوٹ پولنگ اسٹیشن 113، 114 پر ایک شخص جعلی ووٹوں کے ساتھ پکڑا گیا، رانا ثناء اللہ

سیال کوٹ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پی پی 38 سیالکوٹ پر پریزائیڈنگ افسران کو مینج کرکے من چاہا نتیجہ نکالا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کیمپ آج خالی تھے، ان میں کوئی نہیں تھا پھر انہوں نے 10 تا 15 ہزار ووٹوں کا فرق ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی پی 38 کے پولنگ اسٹیشن 113، 114 پر ایک شخص جعلی ووٹوں کے ساتھ پکڑا گیا۔ ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ حکومت تلی ہوئی ہے کہ ہر طرح کے ہتھکنڈوں سے اس سیٹ کو مینج کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران رانا ثناء اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈسکہ الیکشن 10 پریزائیڈنگ افسروں نےمینج کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ رانا ثنا اللہ نےاستفسار کیا کہ پریزائیڈنگ افسر چار پانچ سو ووٹوں کی ہیراپھیری کرتا ہے تو اس کی بات نہ کریں؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہر دوسرے کی آدمی کی حب الوطنی پر شک کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے