وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی صدر یو این جنرل اسمبلی کوروشی سے ملاقات

نیو یارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں صدر یو این جنرل اسمبلی کوروشی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی شراکت سے اسلامو فوبیا سے متعلق تقریب پر  بات کی۔ تقریب 10 مارچ کو جنرل اسمبلی ہال میں ہوگی۔

خیال رہے کہ  دوسری جانب وزارت خارجہ کی ترجمان  ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے اہم دورے پر ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر مظالم پر بات کی ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر بحرین اور برطانیہ کے دورے کریں گی، وہ 10 مارچ کو بحرین میں مناما کانفرس میں شرکت کریں گی اور برطانیہ میں کامن ویلتھ فارن منسٹرز کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے