ایرانی قوم کو دھمکانے والے آج کوڑے دان میں پڑے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا اہم بیان

ایرانی قوم کو دھمکانے والے آج کوڑے دان میں پڑے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا اہم بیان

تہران (پاک صحافت) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دارالحکومت تہران میں متعین غیرملکی سفیروں اور نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے بھی ملت ایران کو دھمکانے کی کوشش کی وہ تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام احترام کا جواب احترام سے دیتے اور دھونس دھمکی اور دباؤ کا جواب استقاقت سے دیتے ہيں۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تہران میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد جواد ظریف نے کہا : گزشتہ سال ہم سب کے لئے ایک بحرانی سال تھا اور دنیا کوویڈ 19 جیسی وبا سے دوچار تھی۔ ایک ایسی مشترک وبا جو اس عالمی بحران سے نجات کے لئے بین الاقوامی اتحاد و یکجہتی کی متقاضی تھی۔

جواد ظریف نے کہا کہ ہم سب اس بات کے شاہد ہيں کہ ملت ایران ٹرمپ کی مسلط کردہ معاشی جنگ اور معاشی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ اور دنیا کے سامنے آج ماضی کی نسبت زیادہ سربلند اور سرافراز ہے، اور جن لوگوں نے ہماری قوم پر جنگ مسلط کی اور سرانجام اپنی قوم کے خلاف بھی جنگ شروع کی ہے، سرانجام وہ تاریخ کے کوڑے دان میں چلے گئے۔

جواد ظریف نے کہا یہ ایک سبق ہے امریکہ کی نئی حکومت اور تمام ملکوں کے لئے کہ وہ جان لیں کہ ہماری عظیم اور غیور قوم سے کس طرح بات کرنی چاہیے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہم ایسے حالات میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن منارہے ہيں کہ تیل کی فروخت پر ہمارا انحصار کمترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ہمارے عوام نے سختیاں برداشت کی ہیں، ہمارے عوام نے مسائل جھیلے ہیں، لیکن ہرگز جابرقوتوں کے سامنے جھکے نہیں اور نہ ہی کبھی جھکيں گے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی عوام کو دھمکانے والے تاریخ میں ہمیشہ کے لئے عبرت کا نشان بن گئے اور یہ ہمارے عوام ہیں جو بدستور سرخرو اور سربلند ہیں، یہ میرے اور مجھ جیسے افراد کے لئے ایک عظیم درس اور افتخار ہے کہ ہم اس عظیم قوم کی خدمت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدور

سی این بی سی : “مہنگائی کا بحران”؛ ٹرمپ کے خلاف بائیڈن کی بڑی انتخابی پریشانی

پاک صحافت سی این بی سی کے تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی ووٹرز مہنگائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے