آئندہ لوگ مجھے ایک تبدیل شدہ عرفی جاوید کے طور پر دیکھیں گے، عرفی جاوید

(پاک صحافت) بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ لوگ مجھے ایک تبدیل شدہ عرفی جاوید کے طور پر دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے کہا ہے کہ وہ ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں جنہیں ان کے قابل اعتراض لباس کی وجہ سے تکلیف پہنچی اور جذبات مجروح ہوئے۔ 25 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ آئندہ لوگ مجھے ایک تبدیل شدہ عرفی جاوید کے طور پر دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی اس معذرت پر جہاں کچھ پرستاروں نے یہ سوال کیا کہ معاملہ کیا ہے؟ تو دوسرے اپریل فول ڈے سے ایک روز قبل ان کی اس ٹوئٹ کی ٹائمنگ پر حیران ہوئے اور یہ سمجھتے رہے کہ وہ مذاق کررہی ہیں۔ خیال رہے کہ عرفی جاوید بھارتی میڈیا اور فیشن حلقوں میں اپنے عجیب و غریب لباس اور سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا احساس دلانے والی حرکتوں کی وجہ سے معروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے