ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کی جانب سے انسٹاگرام کے طرز پر نیا فیچر پیش

بیجنگ (پاک صحافت) مختصر ویڈیوز کی شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا کی  دیگر ایپس کو  ٹکر دینے کے لئے ٹھان لی ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک بھی دیگر ایپس کی طرح نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک نے  اپنے حریف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام  کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ’اسٹوریز ‘کے فیچر کی جانچ کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹوریز کے نام سے منسوب یہ فیچر ٹک ٹاک صارفین کو اسٹوری پر مختصر ویڈیو پوسٹ کرنے کی اجازت  دیتا ہے جو کہ آئندہ 24 گھنٹوں بعد خود بخود غائب ہوجائے گی۔ ٹک ٹاک کے فیچر اسٹوریزکے حوالے سے اعلان ٹوئٹر پر سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا کی جانب سے سامنے آیا، سوشل میڈیا کنسلٹنٹ نے ٹوئٹر پر نئے فیچر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا۔

واضح رہےکہ  کمپنی کی جانب سے نئے فیچر کی جانچ کے آغاز سے متعلق تصدیق سامنے آئی، فی الحال ٹک ٹاک اسٹوریز کا فیچر پلیٹ فارم پرچند صارفین کے لیے متعارف کروایا گیاہے۔ یاد  رہے کہ اسٹوری کا فیچر ٹک ٹاک سے پہلے انسٹاگرام، فیس بُک ، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہے، کچھ عرصہ قبل ایسا ہی فیچر ٹوئٹر نے بھی متعارف کروایا تھا جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے