آرمی چیف

عمران خان جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ جنرل قمر باجوہ

لاہور (پاک صحافت) جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عمران خان مہارت سے جھوٹ بولتے ہیں جس پر لوگ یقین کرلیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی اور شہبازگل کو برہنہ کرنے سے متعلق انہوں نے احکامات نہیں دیئے، ایجنسیوں میں موجود شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ایسے کام سر انجام دیتے ہیں جس سے اعلی افسران کا تعلق نہیں ہوتا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے سے متعلق کہا کہ بریگیڈئیر حبیب اس وقت سیکٹر کمانڈر تھے، جنرل فیض نے مقدمہ درج کرنے کا کہا مگر نچلے لیول پر اہلکاروں نے احکامات سے کچھ زیادہ ہی کردیا، ہم نے ذمہ دار افسر کو پوزیشن سے ہٹا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے