طلال چوہدری

امریکی ایجنٹ عمران خان کی محبت میں مرے جا رہے ہیں،  طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری  زلمے خلیل زاد کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ عمران خان تم کہتے تھے کہ امریکا تمہارے خلاف ہے، مگر امریکی ایجنٹ تمہاری محبت میں مرے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے سوشل میڈیا پر امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کو ان کے عمران خان سے متعلق بیان پر جواب دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد تم عمران خان کے لیے مرے جا رہے ہو، اس کی وجہ سمجھ آتی ہے۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے، انہوں نے قانون و آئین سے بغاوت کر دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے