ٹوئٹر

ٹوئٹر کا متعدد نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

نیو یارک (پاک صحافت) مائیکرو بلاگنگ کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کو بڑی خبر سناتے ہوئے متعدد نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے فیچرز ٹوئٹر صارفین کے تجربے کو ڈرمائی حد تک بدل دیں گے، کمپنی نے نئے فیچرز جن میں کمیونٹیز، ٹپنگ اور اکاؤنٹ سبسکرائپشن اور سپر فالوز سے متعلق آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  نے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا فیچرز ٹوئٹر میں متعارف کرائے جائیں گے، کمیونٹیز فیس بک گروپ جیسا فیچر ہے جس سے صارفین کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم صارفین کے لیے نئے تجربات کو تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ نئے فیچر کے تحت لوگ اپنی دلچسپی کے مطابق ٹوئٹ کو لائک او اکاؤنٹ کو فالو کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ نئی حکمت عملی سے انفلوئنسرز اور کرییٹرز کو فائدہ پہنچے گا۔ ٹوئٹر میں ٹپنگ اور سپر فالوز جیسے فیچرز کا بھی اضافہ کیا جائے گا، البتہ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ٹپنگ فیچر کیسے کام کرے گا مگر یہ عندیہ دیا کہ کمپنی کے طویل مواد اور سبسکرائپشن پر مبنی ہوگا۔ خیال رہے کہ تمام نئے فیچرز ابھی تجرباتی مراحل میں ہیں جنہیں عنقریب متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے