پی سی بی

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیکیورٹی کی یقین دہانی چاہئے، چیئرمین پی سی بی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے مسئلہ نہیں لہٰذا ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ایک خلیجی اخبار کے بھارتی صحافی کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ہم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں ہونے کی مخالفت نہیں کر رہے، البتہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کرکٹرز، معاون اسٹاف اور صحافیوں کے لیے ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے  مزید کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو 2109 میں آئی سی سی کوالیفائرز میں شرکت کے لیے بھارت جانا تھا، بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کو لکھا ہے مگر جواب موصول نہیں ہورہا، مہینوں انتظار کے بعد بالآخر بتایا گیا کہ اب بہت دیر ہو چکی یوں پاکستان ٹیم میچ نہ کھیل پائی اور پوائنٹس برابر تقسیم ہوئے، ہم نہیں چاہتے کہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہو، یہ عالمی کرکٹ کے لیے بھی بہتر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ احسان مانی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ویزوں کی یقین دہانی 31دسمبر تک موصول ہونا تھی، جنوری میں بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کے بیمار ہونے پر انھوں نے مزید وقت مانگا، اب مجھ سے اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا کی جانب سے اس بابت پوچھا جا رہا ہے، معاملہ ایک بار پھر آئی سی سی کے سامنے اٹھایا ہے، جتنی جلد صورتحال واضح ہوجائے بہتر ہوگا تاکہ معاملات طے ہونے کی ڈیڈلائن نہ گزر جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے