حافظ حمداللہ

رانا شمیم کے بیان اور ثاقب نثار کی آڈیو پر عدلیہ وضاحت دے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ رانا شمیم کے بیان حلفی اور ثاقب نثار کی آڈیو ریکارڈنگ کی عدلیہ کو وضاحت دینا ہوگی بصورت دیگر پوری عدلیہ پر سوالیہ نشان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن پہلے ہی خدشات ظاہر کرچکی تھی سیاسی مخالفین کے ساتھ کہ ناانصافی ہورہی ہے، اب وضاحت ججز اور عدلیہ نے خود کرنی ہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو اور جسٹس (ر) رانا شمیم کا بیان حلفی عدلیہ پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ، استعفوں اور دھرنے کی تجاویز تیارکرلیں، کل سربراہی اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے کی قرارداد منظور

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے