نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے بیزار شہریوں کیلئے اچھی خبر

کراچی (پاک صحافت) نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے بیزار شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ بغیر قطار و انتظار قومی شناختی کارڈز کی تجدید سمیت دیگر متفرق سہولتیں اب ڈاک خانوں میں بھی دستیاب ہیں۔ کراچی کے 10 جی پی اوز میں شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈز کے حوالے سے سہولتوں کی فراہمی کے لیے کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابقجی پی اوز میں نادرا کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے نادرا سسٹم سے منسلک آلات نصب ہیں۔ پوسٹ آفس کاؤنٹرز پر شناختی کارڈز کی تجدید اور ازدواجی حیثیت کی تبدیلی سے استفادے کی سہولت موجود ہیں، گمشدہ شناختی کارڈز کے متبادل کا اجراء بھی ان کاؤنٹرز پر موجود ہے۔شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہونے کے ایک سال تک پوسٹ آفس سے تجدید کرائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پوسٹ آفس میں خونی رشتے (بلڈ ریلیشن) کے بائیو میٹرک کی سہولت دستیاب نہیں ہے، البتہ فارم کی 16 گریڈ کے آفیسر سے تجدید لازمی ہے۔ نادرا حکام کے مطابق گھر کے پتے کی تبدیلی، دستخط اور تصویر میں ترمیم بھی ڈاک خانے سے کرائی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان پوسٹ آفس کا شناختی کارڈز کے کاؤنٹرز کے قیام کا نادرا سے معاہدہ 10 سال کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے