گوگل میپس

گوگل میپس میں نئے فیچر متعارف

کیلی فورنیا (پاک صحافت) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔  گوگل کے مطابق کمپنی نے صارفین کو اب تک بڑی سہولت میسر کرتے ہوئے گوگل میپس میں نئے کارآمد فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کے مطابق گوگل نے اپنی مقبول ایپ میپس میں سوشل میڈیا سے متاثر اپ ڈیٹس کی ہیں تاکہ صارفین زیادہ مواد پوسٹ کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق صارفین کی سہولیات دینے کے پیش نظر گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز میپس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ اسے زیادہ انٹرایکٹیو بنایا جاسکے جبکہ صارفین کے لیے مقامات کی تصاویر شیئر کرنے کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کمپنی کی صارفین کو ایپ کے زیادہ استعمال کرنے کی کوششیں کارآمد بھی نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نئے فیچرز حالیہ مہینوں میں گوگل میپس میں کی جانے والی اپ ڈیٹس کا حصہ ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس ایپ کو راستے ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ سیاحتی دوروں کی منصوبہ بندی، مقامی کاروباری اداروں سے رابطے، وہاں پہنچنے کے ذرائع، پارکنگ فیس کی ادائیگی اور اپنے تجربات کو شیئر کرنے جیسے تجربات کا گھر بنانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے