ویوو ایکس 60

ویوو کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایکس 60 پرو اور ایکس 60 پرو پلس

بیجنگ (پاک صحافت) ویوو کی جانب سے دنیا میں پہلی بار ایسے فلیگ شپ فونز متعارف کرائے جارہے ہیں جن میں پکسل شفٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق  اس سرمیز کو عالمی سطح پر 22 مارچ کو پش، کاے جارہا ہے جس میں یہ کمرتا ٹکنا لوجی دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پراسسر ز بھی مختلف ہوں گے۔ چنا مںل ایکس 60 اور ایکس 60 پرو مںر سام سنگ کا تامر کردہ ایکسینوس 1080 پراسسرک دیا گال ہے مگر لیکس کے مطابق عالمی سطح پر ان فونز مںس اسنیپ ڈراگون 870 پراسسرر کا استعمال ہوگا جبکہ ایکس 60 پرو پلس مں  اسنیپ ڈراگون 888 موجود ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پکسل شفٹ ٹیکنالوجی مخصوص ڈی ایس ایل آر کیمروں میں تو استعمال ہوئی ہے مگر اب تک کسی اسمارٹ فون کا حصہ نہیں بنی۔ ویوو ایکس 60، ایکس 60 پرو اور ایکس 60 پرو پلس کو چین میں پہلے ہی فروخت کے لیے پیش کیا جاچکا ہے مگر ان میں یہ کیمرا ٹیکنالوجی موجود نہیں۔ جہاں تک پکسل شفٹ ٹیکنالوجی کی بات ہے تو اس کے لیے عموماً بائیر پیٹرن استعمال کیا جاتا ہے جو ایک سنسر کے سنگل پکسل میں صرف ایک رنگ کو دیکھتا ہے اور سرخ، سبز اور نیلے پکسلز کو بائیر پیٹرن کے مطابق ارینج کرتا ہے۔

واضح رہے کہ  اس کی تفصیلی وضاحت تو 22 مارچ کو ایونٹ کے موقع پر ہی سامنے آئے گی مگر لیکس کے مطابق یہ فونز 8 Raw تصاویر شوٹ کرنے کے بعد ان میں سے بہترین کا انتخاب کرکے دیگر 7 تصاویر کی تفصیلات سے ان کو بھر دیں گے۔ اس سے زیادہ تفصیلی تصویر بہتر کلر ایکوریسی کے ساتھ دستیاب ہوسکے گی۔ تینوں ایکس 60 فونز میں یہ ٹیکنالوجی موجود ہوگی اور اس سے ڈیجیٹل زوم کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔سونی کے الفا 7 آر آئی وی کی ایک ویڈیو سے اس ٹٰکنالوجی کی کسی حد تک وضاحت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے