پرویز رشید

وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر لیگی رہنما پرویز رشید کا شدید ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور بس منصوبہ نواز شریف دور میں بننے والے 3 میٹرو منصوبوں لاہور، راول پنڈی، اسلام آباد اور ملتان سے بھی مہنگا بنا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کےرہنما پرویز رشید نے وزیر اعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہنگی سڑکیں کس نے بنائیں؟ اس کی زندہ مثال پشاور عمرانی بس منصوبہ ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور بس منصوبے کی بسیں چلتی کم اور جلتی زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ نون لیگ دور کے مقابلے میں ہم سستی سڑکیں بنارہے ہیں اس کا مطلب ہے ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے