شاہد خاقان عباسی

نیب عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں، شاہد خاقان عباسی کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں، تاکہ پاکستان کے عوام دیکھ سکیں کہ کیسے کیسز بنائے جارہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جو حکومت سینیٹ الیکشن میں کیمرے لگاسکتی ہے وہ کچھ بھی کرسکتی ہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بدنیتی عیاں ہو چکی ہے، پی ایم نے اسپیکر کو الیکشن ریفارمز کمیٹی کے لیے خط لکھا ہے جو حکومت ووٹ چوری کرتی ہو وہ کیا ریفارم کرے گی؟

تفصیلات کے مطابق  شاہد خاقان عباسی نے یہ بات  احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خیال رہے کہ قبل ازیں احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جو ملزمان کے خلاف گواہ کے بیان پر جرح مکمل ہونے پر 10 اپریل تک ملتوی ہوگئی۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ نیب کی حقیقت نیب کی اس پٹیشن سے پتا چل گئی جو مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے لگائی گئی، کہا گیا کہ مریم قومی اداروں کے خلاف بیان دیتی ہیں، صرف ہراساں کرنے اور زباں بندی کے لیے ایسا کیا جارہا ہے، نیب کی حقیقت اور مقصد کو لوگ جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومت کی بدنیتی عیاں ہوچکی ہے، پی ایم نے اسپیکر کو الیکشن ریفارمز کمیٹی کے لیے خط لکھا ہے جو حکومت ووٹ چوری کرتی ہو وہ کیا ریفارم کرے گی؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو حکومت پر یزائیڈنگ افسر اٹھا کر لے جاتی ہے وہ مشینیں بھی اٹھا سکتی ہے، حکومت کو پارلیمان کے اصولوں تک کا معلوم نہیں، الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیا ہے پہلے تو چوہدری صاحب یہ بتائیں۔

خیال رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کبھی ناکام نہیں ہوسکتی، پی ڈی ایم ایک مقصد کے لیے بنائی گئی ہے، ملک کا نظام آئین کے مطابق چلایا جائے گا، آصف علی زرداری ملک کو آئین کے مطابق چلانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ہمیں ضرورت نہیں، بلاول ہاؤس جانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، این اے 249 میں مفتاح اسماعیل (ن) لیگ کے امیدوار ہیں پی ڈی ایم انہیں سپورٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے