بشری انصاری

بشری انصاری نے اپنی عمر بتاتے ہوئے چہرے کی سرجری کا انکشاف کر دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی ٹیلی ویژن اور اسٹیج کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حالیہ انٹرویو میں اپنی عمر بتاتے ہوئے چہرے کی سرجری کا انکشاف کر دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی عمر بتانے میں کسی قسم کی آر محسوس نہیں ہوتی، میں 67 برس کی ہوں اور اگر میں 67 سال میں 57 کی دکھائی دیتی ہوں تو مجھے فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاریٰ نے گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی عمر کے حوالے سے ہونے والے تبصروں پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 27 برس کی عمر میں آنگن تیڑھا میں 60 سال کی خاتون کا کردار نبھایا تھا، مجھے اپنی عمر پر فخر ہے اور میں خوش ہوں اس پر۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ مجھے کبھی بھی عمر کے حوالے سے کسی قسم کی احساس کمتری محسوس نہیں ہوئی۔ البتہ اب میری عمر ایسی ہے کہ مجھے تھوڑی بہت سرجری کی ضرورت پڑتی ہے اور وہ میں کرواتی ہوں، کبھی شائستہ لودھی کے پاس چلی جاتی ہوں لیکن اس بات کا خیال رکھتی ہوں کہ کاسمیٹک سرجری ضرورت سے زیادہ نہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے