اسمارٹ فون

وہ مقبول ایپس جو اینڈرائیڈ فونز کو سست کر سکتی ہیں

(پاک صحافت) کیا آپ کا اسمارٹ فون  بھی سست ہوگیا ہے؟ تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے اسٹوریج اسپیس کم ہونا، خراب وائی فائی کنکشن، پرانا آپریٹنگ سسٹم، فون ریم کم ہونا اور دیگر۔ مگر ایک بڑی وجہ چند مقبول ترین ایپس ہوتی ہیں جو فون کو سست کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی چند ایپس کے بارے میں بتائیں گے جو اینڈرائیڈ فونز کو سست کر دیتی ہیں جبکہ بیٹری لائف کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا ایپس عموماً ریم، سی پی یو سائیکلز، اسٹوریج اور ڈیٹا کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں،۔ فیس بک اور میسنجر ایسی ہی ایپس ہیں۔ ان ایپس کو صارفین کی توجہ کھینچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور فیڈ ایکٹیویٹی کے باعث فیس بک مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی ہے۔

فیس بک کی طرح انسٹاگرام بھی فون ریسورسز پر قبضہ کرنے والی ایپ ہے۔ انسٹاگرام بہت زیادہ اسٹوریج اسپیس بھی قبضہ کرتی ہے اور وقت کے ساتھ فون کی پرفارمنس کو سست کر دیتی ہے۔ ٹک ٹاک چونکہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ہے تو اسے ویڈیوز کو دکھانے، ڈی کوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کے لیے بہت زیادہ سسٹم ریسورسز کی ضرورت ہوتی ہے۔

ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے بھی بہت زیادہ ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے جس سے بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔ اسنیپ چیٹ میں ہر چیز کو فون کے ریسورسز استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ویڈیوز، فوٹوز اور نوٹیفکیشنز جیسے فیچرز کافی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوگل میپس سے فون کی بیٹری بہت تیزی سے ختم ہو سکتی ہے کیونکہ اس ایپ کو  بہت زیادہ ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے