احسن اقبال

الیکشن موسیقی اور رقص کروا کر نہیں جیتا جاسکتا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کو موسیقی پر رقص کروا کر الیکشن نہیں جیت سکتے، الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتا جاسکتا ہے ناچ گانے کے ذریعے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم میں جھوٹی خبروں کے ذریعے انتشار پھیلا دیا گیا ہے۔ انتہا پسندی دنیا کا مسئلہ ہے، آج بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کی جارہی ہے، انتہا پسندی سرکاری سرپرستی میں چل رہی ہے، وہاں مسلمانوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ گوادر کے منصوبے 4 سال تک التوا کا شکار رہے ہیں، عمران خان نے سنگین غفلت اور مجرمانہ کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔ عمران نیازی اگلا الیکشن موسیقی اور رقص کروا کر نہیں جیتا جاسکتا، عمران نیازی کو بتانا ہوگا کہ پاکستان کو دیوالیہ کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ کس حد تک اتحادی حکومت اٹھاسکتی ہے؟ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے