پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل کا اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق بتا دیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار حمزہ سہیل نے ایک ویب شو میں اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے کیرئیر میں کام نہ ملنے اور انڈسٹری میں مقام حال کرنے کے لئے سخت جدوجہد کرنے کے حوالے سے بتایا وہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں شادی کے حوالے سے بھی بتا دیا۔ خیال رہے کہ میزبان کے پوچھے گئے سوال پر اداکار نے کہا کہ ابھی تو کام کا آغاز کیا ہے ابھی اتنی جلدی شادی نہیں کروں گا، شادی کے لئے ابھی وقت نہیں ہے کام پر توجہ دینی ہے۔

واضح رہے کہ ایک اور سوال کے جواب نے انہوں نے عندیہ دے دیا کہ ان کی زندگی میں کوئی خاص ضرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’محبت کے لئے ہمیشہ سے وقت ہی وقت ہے‘۔ یاد رہے کہ حال ہی میں حمزہ سہیل نے رمضان اسپیشل ڈرامہ سیریل ’فیری ٹیل‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے اپنا لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے