سیکیورٹی فورسز

کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ اور حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ 22 فروری کی شام کو کیا گیا، 23 فروری کی صبح سیکیورٹی فورسز نے فالو اپ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے