واٹس ایپ کو اب اسمارٹ واچ میں استعمال کرنا ممکن

(پاک صحافت) دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرادیا، اب تمام اینڈرائیڈ ویئر او ایس 3 اور اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم رکھنے والی واچز پر ایپ کو استعمال کیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابقواٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کے بانی مارک زکربرگ نے 19 جولائی کو جاری بیان میں بتایا کہ اب میسیجنگ ایپلی کیشن کو اسمارٹ واچز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ کمپنی نے چند ماہ قبل اسمارٹ واچز پر واٹس ایپ کی آزمائش شروع کی تھی اور اب اسے عام کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اینڈرائیڈ کے او ایس تھری آپریٹنگ سسٹم والی واچز یا اس سے اپڈیٹ ورژن والی واچز کے صارفین اب اسمارٹ واچز یا موبائل کے پلے اسٹور سے واچز کی واٹس ایپ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے اسے استعمال کرسکیں گے۔واچز میں بھی ڈیسک ٹاپ کی طرح واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے موبائل نمبر فراہم کرنا پڑے گا اور صارفین کو واچ اور موبائل پر 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، جسے داخل کرنے کے بعد وہ اپنے اکاؤنٹ پر رسائی حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے