صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کر لی

لاہور (پاک صحافت) معروف پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کر لی۔ یاد رہے کہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا۔ جس کے کچھ عرصہ بعد معاملہ عدالت چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری 7 جولائی کو جاری کی مگر باقاعدہ طور پر کاغذات 18 جولائی کو جاری کیے۔دوسری جانب صنم ماروی نے علیحدگی کے معاملے پر اپنا مؤقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں 1 شادی کروں یا 4 میری مرضی ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل گلوکارہ نے دوسرے شوہر حامد علی بہلوال سے تشدد کا الزام لگا کر خلع لی تھی، دوسرے شوہر سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔ صوفیانہ شاعری اور لوک گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والی صنم ماروی کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009ء میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے