امتحانات

سندھ حکومت نے امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ کردی

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر کے امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع  ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابقکراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات میں پرچے تاخیر سے ملنے، پیپر آؤٹ ہونے سمیت مختلف بے قاعدگیوں کی شکایات مل رہی تھیں جن کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امتحانی مراکز کے نزدیک فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے