خورشید شاہ علی وزیر

اراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں شرکت کے لئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حکم پر اسمبلی سیکٹریٹ نے زیر حراست اراکین خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق دونوں ممبران کے پروڈکشن آرڈر رواں اجلاس کے لیے جاری کیےگیے ہیں۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پروڈکشن آرڈر اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت تفویض اختیارات کے تحت جاری کیے ہیں۔ دونوں زیر حراست ممبران بروز پیر 28 جون سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے