کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر تشویشناک اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ چند دنوں سے ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، سندھ اور پنجاب میں کیسز کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں ایک ہزار 252 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 19.6 فیصد کیسز مثبت آئے۔ دوسری جانب حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد اور اسلام آباد میں 4 فیصد رہی۔ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.1، راولپنڈی میں 1.2 اور پنجاب بھر میں شرح 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.1 فیصد رہی جبکہ ایک شخص کورونا سے انتقال کرگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 435 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے