جنازہ

امریکیوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ اسرائيل نے نسل کشی کی ہے

پاک صحافت یوگاو انسٹی ٹیوٹ کے جدید ترین سروے کے مطابق امریکیوں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے اور امریکی حکومت کو اس کی مدد کم کردینی چاہئے۔

پاک صحافت نے جمعے کو رپورٹ دی ہے کہ امریکا کے یوگاو انسٹی ٹیوٹ کے تازہ سروے رپورٹ کے مطابق اس سروے میں حصہ لینے والے 36 فیصد امریکیوں کا کہنا  تھا کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے جبکہ 34 فیصد  کا کہنا تھا کہ وہ نسل کشی کرچکی ہے اور 30 فیصد امریکیوں نے کہا کہ ابھی وہ اس بارے  میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔

اس سروے رپورٹ کے مطابق 63 فیصد امریکیوں نے  غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کی  جبکہ  58 فیصد نے صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ کے تعلق سے امریکی صدرجو بائيڈن کے طرزعمل کی مخالفت کا اعلان کیا اور صرف 23 فیصد نے  ان  کے رویئے کی تائید کی ۔

اس سروے میں صرف 18 فیصد امریکیوں نے کہا کہ امریکا کو صیہونی حکومت کی فوجی مدد بڑھانا چاہئے اور 37 فیصد نے مطالبہ کیا کہ امریکا کو اسرائیل کی فوجی امداد کم کردینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

اردن

اردن صہیونیوں کی خدمت میں ڈھال کا حصہ کیوں بن رہا ہے؟

(پاک صحافت) امریکی اقتصادی امداد پر اردن کے مکمل انحصار کو مدنظر رکھتے ہوئے، واشنگٹن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے