واٹس ایپ

واٹس ایپ کا زبردست فیچر، گروپ ایڈمنزکو ممبران کے میسجز ڈیلیٹ کرنے کا اختیار

کیلیفورنیا (پاک صحافت) دنیا کی مقبول ایپ واٹس ایپ کی جانب صارفین کے لئے ایک ایسے فیچر پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس  سے ایڈمنز کو گروپ میں کسی بھی صارف کے پیغامات کو حذف کرنے کی اجازت دی جا سکے گی۔  تاہم واٹس ایپ نے ابھی تک باقاعدہ ایسے کسی فیچر کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک اعتدال پسند فیچر تیار کر رہی ہے جو حریف میسجنگ سروس ٹیلی گرام پر پہلے سے ہی موجود ہے، ٹیلی گرام بھی اسی طرح ایڈمنز کو گروپ ممبرز کے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ واٹس ایپ فیچر ٹریکر WABetaInfo کے شیئر کردہ اسکرین شاٹ کے مطابق، میٹا کی ملکیت میسجنگ سروس گروپ ایڈمنز کو کسی بھی گروپ ممبر کے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کی اجازت دینے کے لیے ایک فیچر پر کام کر رہی ہے۔

واضح رے کہ حذف شدہ میسیج کی جگہ ایک پلیس ہولڈر پیغام دیکھا جاسکتا ہے، جس میں صارف کو آگاہ کو کیا گیا ہے یہ پیغام ایڈمن کی جانب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی حریف ٹیلی گرام، گروپ ایڈمنز کو کسی بھی صارف کے پیغامات کو حذف کرنے کی اجازت تو دیتی ہے، لیکن اس میں پلیس ہولڈر پیغام ظاہر نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے