کورونا وائرس

کورونا وائرس کے انتہائی تیزی سے پھیلنے والے سب ویریئنٹ XBB.1.5 کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس کے انتہائی تیزی سے پھیلنے والے سب ویریئنٹ XBB.1.5 کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ سب ویریئنٹ اس وقت دنیا کے زیادہ تر ممالک میں کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ دنیا میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والا کورونا وائرس کا سب ویریئنٹ XBB.1.5 پاکستان پہنچ چکا ہے لیکن یہاں اس کے پھیلنے کی شرح انتہائی کم ہے۔ ماہرین کے مطابق انہوں نے جینوم سیکوئنسنگ کے ذریعے پاکستان میں کورونا وائرس کے سب ویریئنٹ XBB.1.5 کی موجودگی کا پتہ لگایا ہے۔

واضح رہے کہ متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر رانا جواد اصغر کا کہنا تھا کہ XBB.1.5 اس وقت تک انتہائی تیزی سے پھیلنے والا وائرس ثابت ہوا ہے جو کہ ان افراد کو بھی متاثر کر رہا ہے جنہوں نے مکمل ویکسی نیشن کروائی ہے۔ ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں XBB.1.5 سب ویریئنٹ کی موجودگی کوئی اچھنبے کی بات نہیں کیونکہ دنیا میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے اس وائرس کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے