حریم شاہ

خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں، حریم شاہ

لندن (پاک صحافت) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو مجھ سے پتہ نہیں کیا ذاتی خلش ہے، اسے کیا حق ہے کہ میری ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے۔ ان کا کہنا ہے کہ خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں، میں نے منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی، غلطی تسلیم کرتی ہوں۔

تفصیلا ت کے مطابق حریم شاہ نے لندن میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بینک اکاؤنٹس منجمند ہونے سے متعلق بتایا کہ انہیں اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔  حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹس منجمد کرنا ہیں تو ثبوت بھی فراہم کرنے ہوں گے، پاکستان جا کر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔ میرے تمام دعوے ثبوتوں کے ساتھ ہوتے ہیں، الزام لگانے والوں کا مقصد صرف میری کردار کشی ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کسی اور کے نام پر بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں، شہزاد اکبر نے اپنی بےعزتی خود کرائی، ان کے مجھ سے متعلق خط کو یہاں کسی ادارے نے کوئی اہمیت نہیں دی۔ شہزاد اکبر کے چیلے اب بھی میرا میڈیا ٹرائل کرنا چاہتے ہیں، لندن میں انجوائے کر رہی ہوں کسی برطانوی ادارے نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے