سعید غنی

سندھ کے عوام نفرت کی سیاست کو مسترد کر دینگے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام لسانی بنیاد پر نفرت سے تنگ آچکے ہیں اور اب ایسی سیاست کو قبول کرنے کے بجائے مسترد کریں گے، بعض لوگ سندھ میں نفرت پھیلانے چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے بلدیاتی ایکٹ پرڈرامہ کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن بلدیاتی ایکٹ کے نام پر لسانی فساد پھیلانا چاہتی ہے۔ وسیم اختر، آفاق احمد اور خالد مقبول کے بیان نفرت انگیز نہیں؟ بلدیاتی الیکشن میں اپوزیشن کو ذلت آمیز شکست ہوگی۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کی، حکومت نے جان بوجھ کر سستی بجلی پیدا نہیں کی، حکومت نے فرنس آئل مافیا کو فائدہ پہنچایا، سندھ کی انڈسٹریز اور گھریلو صارفین کو گیس نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ ضرورت سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے، یوریا کھاد کے بحران سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا امکان ہے، گندم بحران سے آٹے کی قلت پیدا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے