رانا ثناءاللہ

عمران خان کو معلوم نہیں کہ ہم اس کیساتھ کیا کریں گے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو معلوم نہیں کہ ہم اس کے ساتھ کیا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مریم نواز ہم سے گلہ کرتی ہیں تو ہم انہیں بتاتے ہیں کہ ہمیں ثاقب نثار جیسا چیف جسٹس، ایک مانیٹرنگ جج اور جاوید اقبال جیسا چیئرمین نیب دستیاب نہیں، پرانا نیب قانون بھی دستیاب نہیں، اُس اسٹیبلشمنٹ کے بھی کیا کہنے جو عمران خان کو دستیاب تھی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے خاتون جج کی عدالت میں گھٹیا انسان جیسا رویہ دکھایا، یہ تو ناک رگڑنے سے بھی آگے چلا گیا۔ اتنا بے شرم آدمی ہے کہ اس کی خالی عدالت میں پہنچ گیا اور ریڈر سے کہا کہ اسے بتا دینا کہ میں معافی مانگنے آیا تھا۔ عمران خان نے ناک کیا ماتھا بھی رگڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار چاہتا ہے، وہ چڑھائی کرنے آئے، ہم تیار بیٹھے ہیں، دعا کریں کہ عمران مجمع لے کر اسلام آباد آئے تو خود بھی ساتھ آئے، ایسا نہ ہو کہ بچوں اور خواتین کو ہی بھیج دے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے