واٹس ایپ

واٹس ایپ میں فراڈ کالز کی روک تھام کیلئے نئی اپ ڈیٹس کر دی گئیں

(پاک صحافت) اٹس ایپ کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم میں فراڈ یا اسپام کالز کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) سسٹمز کے ذریعے اسپام کالز کی روک تھام کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب دنیا کے مختلف حصوں میں اس طرح کی فراڈ واٹس ایپ کالز کی شرح میں اضافہ ہوا۔ امعلوم بین الاقوامی نمبروں کے ذریعے کی جانے والی کالز سے کچھ واٹس ایپ صارفین کو ہراساں کیا گیا جبکہ متعدد کو مالی فراڈ کا سامنا ہوا۔واٹس ایپ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صارفین کے تحفظ کے لیے ہم نے کافی اقدامات کیے ہیں مگر حالیہ دنوں میں بین الاقوامی اسپام کالز کے ذریعے فراڈ کے واقعات بڑھے ہیں۔

واضح رہے کہ کمپنی ترجمان نے کہا کہ ہم مؤثر طریقے سے ان کالز کی روک تھام کے لیے پر امید ہیں اور صارفین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ صارفین کی جانب سے متعدد شکایات میں بتایا گیا تھا کہ انہیں ایتھوپیا، انڈونیشیا، کینیا، ملائیشیا اور ویتنام سمیت متعدد ممالک کے نمبروں سے کالز آئیں۔ بیشتر کیسز میں ان فراڈ کالز میں صارفین کو ملازمت کی پیشکش کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے