شہباز شریف

وزیر اعظم کی جناح ہاؤس کے حملہ آوروں کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے جناح ہاؤس کے حملہ آوروں کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد نے اشتعال دلایا، مدد کی اور آگ بھڑکانے میں حصہ ڈالا، سب کے خلاف کارروائی ہوگی، اگلے 72 گھنٹوں میں تمام مجرموں اور حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ کے بھیانک واقعات ہوئے، عمران نیازی اور ان کا جتھا پاکستان کے دشمنوں سے کم نہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس، تاریخی جناح ہاؤس جل چکا ہے اور مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، ان واقعات پر پوری قوم غمگین ہے، دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی اور حملہ آوروں کو ڈنڈے، سریے اور اسلحہ دینے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا، جو کام شرپسند 75 برس میں نہ کر سکے وہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ قانون انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کی تعداد بڑھائیں، شرپسندوں کو سزائیں دینے کے لیے اگر راتوں کو انسدادِ دہشتگردی کورٹس چلانی پڑیں تو چلائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے