اداکارہ نیلم منیر

معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کا محبت سے متعلق دلچسپ انکشاف

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے محبت سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اُنہیں آج تک کسی سے محبت نہیں ہوئی ہے اور اگر کوئی اُن سے محبت سے متعلق بات بھی کرے تو اُن کی سانس بند ہونے لگتی ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ اُنہیں آج تک صرف اپنی والدہ اور خاندان سے محبت ہوئی ہے۔نیلم منیر نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب فیملی بھی پوچھنے لگ گئی ہے کہ شادی کر لو، رشتے بھی آرہے ہیں۔ خیال رہے کہ ٹاک شو کے دوران اداکارہ سے آنے والے رشتوں سے انکار کرنے کی وجہ سے متعلق بھی سوال کیے گئے۔

واضح رہے کہ آنے والے رشتوں کو انکار کرنے کی وجہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ  کسی ایک لیے ہاں کرنی ہے اسی لیے باقی آنے والے رشتوں کے لیے ناں کہہ رہی ہوں۔ نیلم منیر کا اپنے ہونے والے ہمسفر سے متعلق کہنا تھا کہ اُسے بہت اچھا ہونا چاہیے، اُنہیں ایک انسان چاہیے جسے اپنے ملک سے محبت ہو، سب انسانوں کو احساس ہو اور اللّٰہ سے ڈرنے والا ہو، اللّٰہ کی راہ میں صدقہ خیرات کرنے والا ہو۔

 

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے